ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وسط مدتی انتخابات، ریپبلیکنز نے ایوان میں اکثریت حاصل کر لی

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 9 اضافی نشستوں کے ساتھ ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس ایوان میں اپنی نو نشستیں کھو بیٹھے اور 435 رکنی ایوان میں دو سو دس  نشستیں لے پائے۔

دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز پر برتری حاصل کر لی ہے ، ایک اضافی نشست کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے جبکہ ری پبلکنز ایک نشست کھو کر اننچاس نشستیں حاصل کر پائے۔

ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوگئی جبکہ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں