ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وسط مدتی انتخابات، ری پبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کرلیں

واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 9اضافی نشستوں کے ساتھ ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 218نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس ایوان میں اپنی 9نشستیں کھو بیٹھے اور 435رکنی ایوان میں 210 نشستیں لے پائے۔

دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز پر برتری حاصل کر لی، ایک اضافی نشست کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 50ہوگئی ہے جبکہ ری پبلکنز ایک نشست کھو کر 49نشستیں حاصل کر پائے،ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوگئی جبکہ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں