ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا محکمہ صحت کے ملازمین کے مطالبات جزوی طور پر ماننے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت اور ہیلتھ ملازمین کے درمیان مذاکرات کسی حد تک نتیجہ خیز ثابت ہو گئے، صوبائی حکومت نے جزوی طور پر مطالبات ماننے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور ہیلتھ ملازمین کے درمیان مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے مطالبات جزوی طور پر ماننے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کووِڈ رسک الاﺅنس بحال نہیں کیا جائے گا، جس کے لیے ہیلتھ ورکرز 33دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور انھوں نے سندھ بھر کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تالے ڈال رکھے ہیں،فریقین میں جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت ہیلتھ ورکرز کی گراس سیلری پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ملازمین جتنی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں