ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکار پشاور میں پکڑے گئے

پشاور: پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں ملوث کراچی پولیس کے اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پختونخوا کے دارالحکومت میں کینٹ اسٹیشن سے کراچی پولیس کے 2 اہل کار غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل کے الزام میں حراست میں لے لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اہل کاروں کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز بر آمد ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل کے معاملے پر خیبر پختونخوا پولیس نے کراچی پولیس کے 2 اہل کاروں کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہل کار ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے ۔

اُدھر آرمز ٹریفکنگ مانیٹرنگ سیل کی ٹیم دونوں پولیس اہل کاروں سے تفتیش کے لیے پشاور روانہ ہوگئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اہل کار سکیورٹی زون  ٹو اور گزری تھانے میں تعینات بتائے جاتے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں