ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجائے، مارکیٹنگ کمپنیوں کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت سے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی خط لکھا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وزیر مملکت مصدق ملک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ منظور شدہ فارمولے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوناتھا تاہم حکومت نے پٹرولیم لیوی کے بوجھ کو نظر انداز کرکے قیمتیں کم کیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ حکومت نے پٹرول پر 3 روپے 21پیسے فی لیٹر مارجن کم کرایا، اگست سے اب تک 7 ارب 55 کروڑ کا نقصان ہو چکا۔قیمتیں زبردوری برقرار رکھنے سے انڈسٹری پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں