ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی، یاسمین قریشی

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں میں یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی۔ 

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان نے بھی شرکت کی۔

 ائندہ یونیسیف عبداللہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یونیسیف پاکستان میں صاف پانی اور بچوں کے علاج کی سہولتیں دے رہی ہے۔ عالمی برادی پاکستان کی امداد میں اضافہ کرے۔

 سیز پاکستانی اور فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان میں 40 ارب ڈالر کا نقصان کیا ہے۔

برطانیہ نے سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ امداد نہیں دی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں