ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کیلیے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کے لیے پرعزم ہے۔حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور پاک بحریہ کے کردار کو سراہنا چاہتا ہوں۔

آئیڈیاز 2022 کی ایئر شو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاک افواج کی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئیڈیاز پاکستان کی مثبت اور ترقی پسند تصویر پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کی نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ دفاع کے لیے ذمہ داری نبھانا اہم ہے، اس طرح کی نمائش اور تیاری امن کی ضمانت ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دنیا بدل چکی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کی بدترین لہر دیکھی، پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے دہشتگردی جیسے تمام چیلنجز کا خاتمہ کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ امن کا ہتھیار کی تھیم کے تحت آئیڈیاز 2022 پیش کیا جا رہا ہے، تقریب کے انعقاد پر پاک نیوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں