ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اسپیکر اسمبلی کو ترکمانستان کا سرکاری نشان

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شنتوپ کو ترکمانستان کی نیشنل کونسل کے صدر، ترکمانستان کے سابق صدر قربان گولو  بردی محمدوف نے”سرکاری امتیازی نشان”پیش کیا۔

بردی محمدوف نےعاشق  آباد  کا دورہ کرنے والے مصطفی شنتوپ  کو”آزاد ترکمانستان سے ان کی عظیم محبت کے صلے میں” یہ سرکاری تمغہ    عطا کیا۔

یہ تمغہ، جو پہلی بار کسی پارلیمانی اسپیکر کو پیش کیا گیا، ترکمانستان اور دیگر ریاستوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں کیے گئے تعاون کے لیے دیا جاتا ہے۔

شنتوپ نے اس  اہم اعزاز   سے نوازے جانے پر  بردی مہمدووف اور صدر سردار بردی مہمدووف  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  میں اس نشان کو ترکیہ اور ترکمانستان کے مابین  مضبوطی  حاصل کرنے والے  تعلقات کا ایک ٹھوس  مظہر  تصور کرتا ہوں ، میں   دونوں ممالک کے     باہمی روابط کو مزید آگے لیجانے کے  لیے دل و جان سے محنت کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں