ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ کی تاریخ پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا

کراچی: پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ کی تاریخ پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ کے لئے اب 30 نومبر یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں انعقاد پر غور ہونے لگا،پی ایس ایل 8کا انعقاد آئندہ سال9 فروری سے 19 مارچ تک ملک کے مختلف شہروں میں ہوگا،ڈرافٹ کی مجوزہ تاریخ18 نومبر تھی مگر بورڈ حکام کی دیگر مصروفیات کے سبب انعقاد نہ ہو سکا۔

پہلے پشاور میں ڈرافٹ کرانے کا پلان تھا جس پر بوجوہ عمل نہ ہو سکا،پھر بھوربن جانے پر بات ہوئی وہاں ہوٹل کے کمرے دستیاب نہ تھے، حیران کن طور پر ابوظبی تک کا نام بھی زیرغور آیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 30نومبر یا2 دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ڈرافٹ ہو سکتے ہیں، پی سی بی اور فرنچائز حکام کی مصروفیت کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی فیصلہ ہوگا،ٹیم مالکان اس صورتحال سے خوش نہیں اور اسے بورڈ کی بدانتظامی قرار دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں