ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی اپنے ہاتھوں مکان مسمار کرنے پرمجبور

مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصی کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں ایک شہری کو اس کے گھر کا کچھ حصہ مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔

اسرائیلی غاصب ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کی یہ تازہ مثال ہے۔ متاثرہ شخص نے کہا کہ قابض حکام نے اسے اپنے گھر کا 45 مربع میٹر مسمار کرنے پر مجبور کیا اور کہا کہ یہ بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا تھا۔

 خبر رساںایجنسی وفا کے مطابق اسے تقریبا 100,000 شیکل کا نقصان ہوا۔ 

ابو فرحہ نے وضاحت کی کہ قابض حکام نے انہیں ان کے گھر کی توسیع سے روکا اور عمارت کے اجازت نامے کی ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ 

رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 150 سے زائد مکانات مسمار اور سینکڑوں شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں