ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا میں زلزلہ، 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

جکارتا: انڈونیشیا میں 5.4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے انڈونیشیا کا مرکزی جزیرہ جاوا سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی جس کا مرکز جکارتا کے جنوب میں تھا۔

سیانجر انتظامیہ کے سربراہ ہرمن سوہرمن نے مقامی نشریاتی ادارے میٹرو ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق صرف اس اسپتال میں44 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے اکثر عمارتیں زمین بوس ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔ انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملک میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز جکارتا سے 100 کلومیٹر دور سیانجر میں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں