ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغاوت مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ،شہباز گِل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گِل کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہو گیا ہے؟ کیا فردِ جرم عائد ہو گئی ہے؟

اسٹیٹ کونسل نے انہیں بتایا کہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فردِ جرم عائد ہونی ہے۔ 

عدالت نے درخواست گزار شہباز گِل کے وکیل کو ہدایت کی کہ چالان جمع ہو چکا ہے، آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 

عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں