ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان کا اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے کردار قابل ستائش ہے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینزا سٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکیہ اور صدر رجب طیب ایردوان نے اناج راہداری معاہدے کی توسیع اور قیدیوں کے تبادلے میں بہت کلیدی اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

ینز اسٹولٹن برگ نے بین الاقوامی سطح پر ترکیہ کے اثر و رسوخ اور سویڈن  و فن لینڈ کی اتحاد کی  رکنیت کے عمل کا جائزہ  پیش کیا۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ  کے مابین  سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن اپنی ذمہ داریوں پر قائم ہیں اور یہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے  ہمراہ قریبی طور پر کام کر رہے ہیں۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ  ہمیں طویل عرصے تک یوکرین سے تعاون کے لیے تیار رہنا  ہو گا۔

یاد رہے کہ ترکیہ نے 28 جون کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست   دینے والے فن لینڈ اور سویڈن کی اپیل کو  ویٹو کر دیا تھا،  اب ترکیہ ، طے پانے والے پروٹوکول کے مطابق  فریقین کی جانب سے اپنے اپنے وعدوں کو پورا  کرنے کا منتظر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں