ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب

rights of journalists

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں،جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں، تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں، کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، نجی ٹی وی کو چیلنج ہے کہ یہ خبر برطانیہ میں آن ائیر کرے، برطانیہ میں جھوٹی خبر اس ڈر سے نشر نہیں کرتے کیونکہ پہلے بھی جھوٹ پر جرمانے بھر چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں