ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک فورسز کے شام اور عراق میں کرد باغیوں پر حملے،31 افراد ہلاک

attack

استنبول: ترکیہ کی فورسز نے شام اور عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں ترک حکام نے کرد عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کا دعوی کیا تھا تاہم کالعدم کرد گروپ پی کے کے نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیہ فورسز نے ان بم دھماکوں کے بعد کارروائیاں کرتے ہوئے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی کرد ترجمان نے کہا کہ ترکیہ کی فورسز کے حملوں میں بڑی آبادی پر مشتمل دو گاں کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں