ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ونڈ انرجی کا ترکیہ کی کل بجلی کی پیدوارا میں حصہ بڑھ کر 25 فیصد ہوگیا

ونڈ انرجی  سے ترکی کی بجلی کی پیداوار 204,375 میگا واٹ  فی گھنٹہ   کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ بجلی کی کل پیداوار میں  ونڈ  انرجی  کا  25 فیصد   ہو چکا ہے۔

ترک الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن AŞ (TEİAŞ) کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز ترکیہ  میں 817 ہزار 296 میگا واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی گئی۔

ونڈ پاور پلانٹس پیداوار میں 25 فیصد حصہ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ 24.7% کے ساتھ درآمد شدہ کوئلہ اور 14.9% کے ساتھ لگنائٹ پلانٹس  کا  ونڈ پاور پلانٹس  کے بعد نمبر آتا ہے۔

اس طرح، ترکیہ میں ونڈ انرجی  سے پیدا ہونے والی بجلی 204,375 میگاواٹ گھنٹے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ونڈ انرجی  سے  بجلی کی پیداوار کا تازہ ترین ریکارڈ 2 اپریل کو 203,6 میگا واٹ فی گھنٹہ  ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں