ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا  اسمبلی: قرآن کا ترجمہ و تفسیر علاقائی زبانوں میں کروانے کی قرارداد

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر علاقائی زبانوں میں کرنے سے متعلق قرارداد ایوان میں جمع کروادی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قومی و علاقائی زبانوں میں ترجمہ و تفسیر سے صوبے کا ہر شہری قرآن مجید کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔ قرارداد عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے جمع کروائی۔

مزید کہا گی اہے کہ قرآن مجید فرقان حمید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو قیامت تک انسانیت کی مکمل رہنمائی اور ہدایت کا سر چشمہ ہے۔ قرار داد کے متن کے مطابق  قرآن کریم دنیا کی واحد کتاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے قرآن کریم کی درس و تدریس میں مساجد کے علما و آئمہ کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

قرارداد کے مطابق صوبائی حکومت صوبے کی تمام مساجد میں قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر آسان فہم قومی و علاقائی زبانوں میں لازمی قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں