ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: مارکیٹ منیجر نے ملازمین پر فائر کھول دیا، 10 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک تھوک پرچون مارکیٹ کے منیجر نے مارکیٹ کے ملازمین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق منیجر نے اپنے آفس میں داخل ہو کر مارکیٹ کے دیگر ملازمین پر فائر کھول دیا۔

واقعے میں حملہ آور سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے مارکیٹ میں مسلح حملے کا اعلان کیا ہے۔

چالیس سے زائد ہنگامی امداد کی گاڑیوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 2 ہفتہ قبل بھی ورجینیا یونیورسٹی میں ایک مسلح حملہ کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کے طالبعلم’ کرسٹوفر ڈارنیل جونز’ نے اسکول فٹبال طالبعلموں کی بس پر فائر کھول دیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسکول فٹبال ٹیم کے 3 طالبعلم ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں