ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موزوں ترین وقت پر دہشتگردوں کے خلاف زمینی آپریشن بھی شروع کیاجائے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں تل رفعت، منبج اور عین العرب کو زمینی آپریشن شروع کرنے  کا اشارہ دیا ہے۔

صدر ایردوان نے یہ اشارہ  ترکیہ کی قومی  اسمبلی میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ہم شام کی سرحدوں کے حوالے سے اپنے معاہدوں کے وفادار رہے ہیں۔ اگر ہمارے مخالفین معاہدے کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکتے تو ہمیں اپنا خیال  خود رکھنے کا پورا پورا حق   حاصل ہے۔

ترکیہ کی مسلح افواج کی طرف سے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہفتے کے روز شروع کیے گئے پنجہ کلید آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ طیاروں، توپخانے اورڈرانز   کے ساتھ کیے گئے آپریشن  صرف ابتدائی حیثیت رکھتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ "ہم تل رفعت، منبج اور عین العرب (شام میں) کو  دہشت گردوں سے  پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے فضائی آپریشن کو  بلا تعطل جاری رکھیں گے اور  موزوں ترین وقت پر زمین سے بھی  دہشت گردوں کے خلاف  کاروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کنکریٹ  کی ٹنلز ان ہی کے قبریں ثابت ہوں گی ۔  انہوں نے  عراقی اور شامی انتظامیہ سے کہا ہے کہ  وہ   یہ اقدامات عراق اور شام کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کررہے ہیں ۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں