ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کار سرکار میں مداخلت کیس میں اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سنادیا

 اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت اور احتجاج کیخلاف درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

اے ٹی سی میں کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کیخلاف تھانہ آئی 9 میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی.

پی پی آئی کے مطابق اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے فیصل جاوید ، عامر کیانی اور خرم نواز کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں