ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت نے روسی کمپنیوں کو ڈالر کے بجائے اپنی کرنسی میں ادائیگی شروع کر دی

transactions

نئی دہلی: بھارت نے روسی کمپنیوں کو ڈالر کی بجائے روپے میں ادائیگی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق پٹرول کے بعد انڈیا اب روسی فرٹیلائزر کا بھی سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے،بھارت کی جانب سے روسی کمپنیوں کو ڈالر کی بجائے روپے میں ادائیگی کی جا رہی ہے،

امریکا کے اسٹریٹجک پارٹنر نے بھارتی کرنسی میں لین دین کے لیے ملک کے دو بڑے پرائیوٹ بینکوں ایچ ڈی ایف سی اور کینیرا کو واسٹرو اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت دے دی،روس کے دو سب سے بڑے بینک سبر اور وی ٹی بی انڈیا میں اس طرح کا کھاتہ کھولنے والے پہلے بینک ہیں،

اب روس کے تیسرے بینک گیز پروم نے بھی انڈیا میں واسٹرو کھاتہ کھول لیا ہے،بینک آف انڈیا کا کہنا تھا ان کھاتوں کا مقصد غیر ممالک سے روپے میں تجارت کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں