ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں مسلمانوں کی قبروں کے کتبوں کی توڑ پھوڑ

جرمنی  کی ریاست  لوئر سیکسنی کے ہینوور شہر  میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں بڑی تعداد میں  قبروں کو  تباہ کر دیا گیا ہے۔

لوئر سیکسنی اسٹیٹ شورا ایسوسی ایشن کے صدر، رجب  بلگین نے قبرستان کی زیارت کی  اور  قبرستان کا جائزہ لیا ۔

بلگین نے  حکام سے زیر بحث  قبروں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ کی تحقیقات  کرنے  کی استدعا کی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حال ہی میں انتہائی دائیں بازو کے "NSU 2.0” کے دستخط شدہ خطوط مساجد کو بھیجے  جانے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ  زیربحث واقعہ کی مکمل چھان بین کرنا  انتہائی ضروری ہے۔

لوئر سیکسنی کے شہر Iserlohn میں 2022 کے آغاز میں ایک نامعلوم شخص یا افراد نے ترکوں اور مسلمانوں  کی قبروں کے کتبوں کو  توڑڈالا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں