ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمہوریہ کانگو: موسلا دھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 11 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے ‘جنوبی کیوو’ نامی علاقے پولیس ڈائریکٹر پیکوس منیانگا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سوموار کے دن سے جاری موسلا دھار بارشوں  کی وجہ سے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ  کی آفت کا سامنا ہے۔

منیانگا کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک اور 7 لا پتہ ہو گئے ہیں۔ آفت میں متعدد گھر مسمار ہو گئے  ہیں اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں