ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئی بھی آرمی چیف کے لیے عمران خان کافیورٹ نہیں ہے،فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی بھی آرمی چیف کے لیے عمران خان کا فیورٹ نہیں ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اپنا آئینی حق استعمال کریں گے،پی ٹی آئی نے آرمی چیف کی تعیناتی کو غیر متنازع رکھنے کی کوشش کی،شریف فیملی نے خود آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان کا موقف واضح ہے، انہوں نے ہمیشہ میرٹ کی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ انہیں یہ حق واپس ملنا چاہیے کہ وہ ملک کے فیصلے کریں، اگر ادارے خود کو سیاست سے دورہ رکھتے ہیں تو یہ ملک کیلئےسب سے بہتر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کے ایک دوسرے سے اختلافات ہوتے ہیں،فری اینڈ فیئر الیکشن ہی ملک میں استحکام لائیں گے۔ 26تاریخ کو اپنے اگلے لائحہ عمل کابتائیں گے،جب تک یہ الیکشن کااعلان نہیں کریں گے ہمارا سڑکوں پر احتجاج جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں