ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں،ڈبلیو ایچ او

جینوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہنس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بغیر اسپتالیں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتی، میٹرنٹی یونٹس کو انکوبیٹرز، ویکسین ڈیپو کو ریفرجریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور سرجری کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ 50 فیصد سویلین انرجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے، اب موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں مائنس 20 ڈگری کمی کے بعد یوکرین میں صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں