ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوگی، فیصل واوڈ 

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔

جمعہ کو تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر فیصل واوڈا عدالت عظمی پہنچے، جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو 2 آپشنز دیے ہیں، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟۔ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی پاکستان تحریک انصاف میں ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ نہیں، میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوگی۔ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں