ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ،موسلادھار بارش کے بعدہنگامی حالت کانفاذ، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ:اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی تیز بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے،بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، 

پانی مارکیٹوں میں بھی داخل ہوگیا، سعودی حکام کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل کی گئی ہے،مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باعث ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے متعدد انڈر پاس احتیاطی تدابیرکے طور پر بند کر دیےگئے ہیں، 

مکہ مکرمہ کی ضلعی حکومت کے مطابق بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،دوسری جانب جدہ میں بارش کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے اور بعض پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث متعدد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں.

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ائیرپورٹ نے کہا ہے کہ مسافر ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیرلائن انتظامیہ سے رابطہ کرلیں، وزارت حج و عمرہ نے بھی زائرین سےکہا ہےکہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال کے بارے میں ائیر لائنز سے رابطہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں