ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو خط 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا گیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگی گئی۔

جمعہ کے روزپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا گیا، خط میں پی ٹی آئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگ لی، خط میں کہا گیا کہ کسی ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کاجلسہ گاہ کے قریب تر ہونا ضروری ہے.

خط پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آبا دکولکھا گیا،خط کے مطابق 26نومبر صبح 11بجے سے شام 5بجے تک ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں