ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آڈیو لیکس کے بعد حساس دفاتر و اداروں کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام اہم اور حساس دفاتر و اداروں کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا جس کیلئے وزارت انفارميشن ٹيکنالوجی نے سائبر سیکیورٹی رولز تیار کرلیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی زرائع کا کہنا ہے کہ ان رولز کا بنیادی مقصد سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وزیراعظم آفس سے آڈيو ليک ہونے کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کی جاسکے۔

وزارت آئی ٹی حکام کے مطابق سرکاری ڈیٹا کے تحفظ کيلئے اداروں کو قبل از وقت الرٹ جاری ہوگا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی  رولز انکوائری کميٹی کی سفارشات کی روشنی ميں بنائے گئے ہیں اور ان رولز کا مسودہ بھی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کردیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ ان مجوزہ رولز ہر اپنی آرا و تجاویز دی جائیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ان تجاویز و اعتراضات کی روشنی میں مسودے کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کیا جاسکے۔ حکام کے مطابق انکوائری کمیٹی وزیراعظم آفس میں آڈیو لیکس کے بعد بنائی گئی تھی جس نے اہم دفاتر میں سائبر سیکيورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں