ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے طبی عملے کے الائونسز کے معاملہ پر بنائی گئی کمیٹی نے کام شروع کردیا

کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایت پرطبی عملے کے الائونسز کے معاملہ پر بنائی گئی کمیٹی نے کام شروع کردیا۔ 

سندھ حکومت نے تما م صوبوں کے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ کر شعبہ صحت کے الائونسز اور تنخواہوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ گرینڈہیلتھ الائسنس کی جانب سے ہیلتھ الائونسز کے حوالہ سے کراچی میں احتجاج جاری تھا اور35روز سے جاری احتجاج میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان کی تنخواہوں اور سروس اسٹرکچر کے حوالہ سے فیصلے کئے جائیں اوران کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں۔ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کمیٹی بنائی تھی۔ 

کمیٹی نے اپنا پہلا اجلاس 24نومبر کو منعقد کیا اورفیصلہ کیا کہ تمام صوبوں سے ان کے ہیلتھ ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔فیصلے کی روشنی میں تمام صوبوں کے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا گیا ہے اوران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گریڈ ایک سے گریڈ22تک کے محکمہ صحت کے ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں کی سلپس اوران کو دیئے جانے والے الائونسز کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ محکمہ صحت میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں اوردیگر الائونسز دیگر صوبوں کے برابر کیئے جاسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں