ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وزیر داخلہ کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

احمد آباد: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں 2002  میں فسادیوں کو سبق سکھایا گیا اور بی جے پی ریاست میں امن لے آئی ہے۔

امیت شاہ نے گجرات کے ضلع کھیڑا میں مہودھا کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے اپنی تقریر میں مسلمانوں کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ 2002میں فساد کرنے والوں کو سبق سکھانے کے بعد ایسے عناصر نے تشدد کا راستہ چھوڑ دیا۔

انہوں نے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس گجرات میں اپنے دور اقتدار میں فسادیوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔یاد رہے کہ 2002میں ہندو انتہا پسندوں نے فسطائی نریندر مودی کی سرپرستی میں گجرات میںہزاروں مسلمان قتل کر دیے تھے ۔

نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے ۔ ہزاروں مقتول مسلمانوں کو فسادی قراد دینا امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر رہنمائوں کی مسلم دشمنی کا واضح اظہار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں