ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈو جام میں 2 دن بعد عمران خان سے بڑا جلسہ کر کے دکھاؤں گا، شرجیل میمن

 کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے سے بڑا عوامی جلسہ اپنے حلقے میں کر کے دکھاؤں گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے پنڈی میں ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ’عمران نیازی کا شو ناکام رہا کیونکہ دعوے کے مطابق لوگوں نے شرکت نہیں کی‘۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں اگلے دو روز میں اپنے حلقے ٹنڈو جام میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا جو عمران خان کے جلسے سے بڑا جلسہ ہوگا۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ٹنڈو جام میں ہونے والا جلسہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کا نہیں بلکہ صرف حلقے کے عوام کا جلسہ ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ یہ تحریک انصاف کے فلاپ شو سے بڑا جلسہ ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں