ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں لاسا وباء شدت پکڑ رہی ہے، اموات کی تعداد 178 تک پہنچ گئی

نائیجیریا میں مہلک لاسا بخار وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 178 تک پہنچ گئی ہے۔

نائیجیریا بیماریوں کے کنٹرول مرکز NCDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں یکم جنوری سے 20 نومبر کے درمیان 8 ہزار سے زائد افراد کا لاسا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 989 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

بیان کے مطابق اس عرصے میں وباء کی وجہ سے 178 اموات واقع ہوئی ہیں اور ملک کے 26 صوبوں سے منسلک 107 علاقوں میں لاسا کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔  جن صوبوں میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ ہوئے ہیں ان میں اونڈو، ایڈو اور باوچی سرفہرست ہیں۔

نائیجیریا بیماریوں کے کنٹرول مرکز نے یکم جنوری سے 4 اکتوبر تک لاسا بخار کی وجہ سے ملک میں 172 اموات کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں