ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی  شوکت خانم اسپتال دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا، عمران خان

لاہور:چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر اسپتال ہو گا،تکمیل کا کام شروع ہو چکا ہے،دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ   عوام  کے تعاون کی ضرورت ہے،کراچی ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ہو گیا ہے،کراچی کا کینسر اسپتال لاہور کے اسپتال سے دگنا بڑا ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر اسپتال ہو گا، اسپتال کی تکمیل کا کام شروع ہو چکا ہے،دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہمیں آپ(عوام) کے تعاون کی ضرورت ہے، کراچی ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے،اسپتال مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی  طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کر سکتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں