ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ملتوی کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:روس اورامریکاکے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے رواں ہفتے مصرہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

 روس کی وزارتِ خارجہ اورامریکی سفارت خانے نے سوموار کو الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی ہے،دونوں ممالک کے حکام 29 نومبرسے 6دسمبرتک مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کرنے والے تھے تاکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت معائنے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

ان مذاکرات کوکووِڈ19کے وبائی مرض کی وجہ سے مارچ 2020میں معطل کردیا گیا تھا،وزارت نے کہاکہ قاہرہ میں امریکاروس نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت دوطرفہ مشاورتی کمیشن کا پہلے سے طے شدہ اجلاس اب ان (29 نومبر سے 6 دسمبر)تاریخوں پرنہیں ہوگا۔

اس کو بعد کی تاریخ تک ملتوی کردیا گیا ہے،اجلاس کے التوا کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ روسی اخبار کمرسانت نے امریکی سفارت خانے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ روس کا تھا۔

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کسی پیش رفت کی توقعات کومسترد کردیا تھاحالانکہ یہ مذاکرات اس بات کی علامت تھے کہ دونوں فریق کم سے کم بات چیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔اس وقت امریکااورروس کے درمیان سرد جنگ کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پرہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں