ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی،غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطین کیساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں،یہ دن فلسطین پر غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں پر مظالم کو اجاگرکر تا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ظلم و ستم اور جابرانہ اقدامات کی مثال نہیں ملتی، مسئلہ فلسطین ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کا عالمی امن پربھی اثرہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق دو ریاستی حل کے خواہاں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں