ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد؛الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کئے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کرکے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں