ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسمبلیوں کے حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم حتمی وقت کا اعلان کا اختیار پارٹی نے عمران خان کو دیا ہے۔

ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انشااللہ ہم پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈمی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، امپورٹڈ حکومت کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا چور ٹولہ حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے اور وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں