ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹنا شروع

ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں مونا لوا 40 سالوں بعد پھٹنا شروع ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا لاوا ایک طرف سے نیچے بہہ رہا ہے۔ آتش فشاں سے فی الحال انسانی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا۔ آتش فشاں کے پھٹنے سے گیسز کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس جزیرے کے کچھ حصوں پر راکھ جمع ہونا شروع ہوگئی ہے، جبکہ آتش فشاں پھٹنے سے متعدد فلائٹس بھی معطل کردی گئی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے گزشتہ ماہ دنیا کے سب سے بڑے آتش فشاں والے جزیرے کے رہائشیوں کو مونا لوا کے پھٹنے سے متعلق متنبہ کیا تھا۔ہوائی ریاست کے جزیروں پر موجود ماونا لوا آتش فشاں بحر الکاہل سے 13,679فٹ بلندی پر ہے، یہ آخری بار مارچ اور اپریل 1984میں پھٹا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں