ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متازع ٹویٹ کیس،اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور حکم نامہ جاری

اسلام آباد:متنازع ٹویٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

سینئر سول جج اسلام آباد محمد شبیر نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔تحریری حکم نامے میں آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کا پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کے بعد 3 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل کے مطابق کچہری میں پیشی کے دوران ملزم کی جان کو خطرہ ہے، وکیل کے مطابق اگر اعظم سواتی کو عدالت لایا گیا تو ان پر حملے کی مصدقہ معلومات ہیں۔

 تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 3دسمبر تک ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع پر اعتراض نہیں کیا، اعظم سواتی کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگائی گئی، تفتیشی افسر کے واٹس ایپ نمبر پر ویڈیو کال کے ذریعے اعظم سواتی کو سنا گیا۔

سینئر سول جج محمد شبیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اعظم سواتی نے پراسیکیوشن کی جانب سے کسی بدسلوکی یا بدتمیزی کی شکایت نہیں کی۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کی جاتی ہے، ان کا پمز اسپتال سے طبی معائنہ کروانے کے بعد 3 دسمبر کو پیش کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں