ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمان خواتین کا جتنا احترام کرتے ہیں کوئی اور نہیں کرتا، مفتی عبدالشکور

 اسلام آباد: جمیعت علما اسلام کے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خواتین کا جتنا احترام کرتے ہیں کوئی دوسرا نہیں کرتا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سائرہ کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ’سائرہ بانو نے جو بات کی یقیناً خواتین کا ہمیں احترام ہے، مولانا صاحب دل میں خواتین کا جو احترام رکھتے ہیں کیا دوسرا رکھ سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یوتھیوں نے مولانا صاحب کی بات کو غلط پیش طریقے پیش کیا، میں مذمت کرتا ہوں پی ٹی آئی کے اس کردار جو خواتین کی بے عزتی کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کی خواتین کو بھی نہیں بخشتے، جلسوں میں عورتوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے میں اُسکی مذمت کرتا ہوں‘۔

مفتی عبدالشکور نے کہا کہ مولانا صاحب کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

قبل ازیں سائرہ بانو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو زبان استعمال کی اس کی مذمت ہی کرسکتی ہوں، اس قسم کی زبان کا استعمال مناسب نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں