ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی اور سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ایم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو سپہ سالار کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ ورانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں آرمی کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں