ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف سے سعودی عرب اوریواے ای کے سفرا کی ملاقات،دوطرفہ اموراورتعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے الملکی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے الملکی نے جنرل ہیڈ کورٹرزراولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور بات چیت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں