ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی دن پر پرویز الٰہی کی یو اے ای قیادت اور عوام کو مبارکباد

لاہور: وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے صدر، سفیر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ 

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، حالیہ سیلاب کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان دوستی اور محبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے، متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں، متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں