ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان صاحب تو کہتے تھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے میں مر جاؤں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہاہے کہ ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، خان صاحب تو کہتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہیں کہ میں مرجاؤں، اللہ ان کو زندگی دے۔

 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو ویلکم نہیں کرتے، اسے غیر جمہوری سمجھتے ہیں، اگر یہ اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تو توڑ دیں، ذمے داری ان کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور لوگ بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہوتے ہیں اور راستے نکلتے ہیں، پی ڈی ایم کا موقف رہا ہے کہ گفتگو نہ کرنے کی باتیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت بات کرنے اور بیٹھنے سے انکاری نہیں ہوگی۔

رانا ثنا نے مزید کہا کہ ہم سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن کی صورت میں انہیں پنجاب میں شکست دیں گے اور اکثریت لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں