ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے زیرالتواء مقدمات کی 30نومبر تک کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتا یا گیا کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52ہزار سے تجاوز کر گئی،دو ماہ کے دوران تقریباً2ہزار زیرالتوامقدمات کا اضافہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سپریم کورٹ نے زیرالتواء مقدمات کی 30نومبر تک کی رپورٹ جاری کردی، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،سپریم کورٹ میں 52190مقدمات زیرالتوا ہیں۔

 سپریم کورٹ میں16نومبر سے 30نومبر کے دوران  840نئے مقدمات دائر ہوئے، 16نومبر سے 30نومبر کے دوران 675مقدمات نمٹائے گئے۔

 یکم اکتوبر تک سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 50ہزار 369تھی، عدالت عظمیٰ میں دو ماہ کے دوران تقریباً2ہزار زیرالتوامقدمات کا اضافہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں