ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومتی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے

 لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے غور و خوض شروع کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صدارت ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش

اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی شریک ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات والے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔

حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں