ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس گوشوارے لیکیج؛ ایف بی آر کے مزید 2افسر معطل

اسلام آباد: ایف بی آر نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے پر ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) لاہور کے گریڈ 18 کی خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مس نرجس شاہین علی خان اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گریڈ 17 کے سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ احسن کلیم خان کو 120 دن کیلئے معطل کردیا ہے۔

اس سے پہلے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) لاہور کے گریڈ 18 کے دو افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو معطل کیا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں