ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن کل منایا جائے گا

 فیصل آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن پیرکو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار آر گنائزیشنز کے زیر اہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز،واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

اس موقع پر رضا کاروں کے عوامی، سماجی زندگی میں مثالی کردار، قدرتی آفات، ناگہانی واقعات میں ان کی خدمات اور معاشی و اقتصادی ترقی میں ان کے توسط سے مثبت پیش رفت پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔

 رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی مضامین شائع کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں