ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے تمام اراکین کے استعفے عمران خان کو پیش

لاہور : سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین کے استعفے عمران خان کو پیش کردیے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبہ سندھ کے تمام 26 اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کردیئے گئے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت و تائید کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں عمران خان اور پارٹی کی امانت ہیں، کپتان جب حکم دیں گے اسمبلی سے نکل کر کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے، اہل سندھ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عمران خان کے دست و بازو ہیں، سندھ کرپٹ، نااہل، بددیانت اور سفاک راج سے نجات چاہتا ہے، آئندہ انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں